دل سے ایک خوشبو دار و معطر تجربہ —
کبھی کبھی کوئی چیز صرف خوشبو ہی نہیں ہوتی، ایک احساس، ایک یاد، ایک لمحہ بن جاتی ہے۔ میں نے حال ہی میں فہیم العود کا پرفیوم خریدا — اور سچ کہوں تو یہ صرف خوشبو نہیں، یہ ایک جذباتی تجربہ تھا۔
پہلی بار جب اسے لگایا، تو ایک عجیب سا سکون محسوس ہوا۔ نہ تیز، نہ ہلکا — بلکہ بالکل متوازن۔
اس کمپنی کے کئی عطر آزمائے — ہر ایک کی اپنی خاص پہچان ہے۔ کوئی تازگی بخشتا ہے، کوئی نرمی سے دل کو چھو لیتا ہے، اور کوئی ماضی کی کسی خوبصورت یاد کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
خصوصا رومانسیا پرفیوم کا جواب نہیں۔ ابھی حرم مکی کی پر نور و معطر ماحول میں ہوں اور یہاں کی فضا میں اسی پرفیوم کی خوشگوار مہک پھیلی ہوئی ہے۔ پرفیوم کے شوقین حضرات کو میں رومانسیا کا مشورہ دوں گا ۔
سب سے خوبصورت بات یہ کہ ان کی خوشبو دیرپا ہے۔ صرف لمحاتی خوشبو نہیں، بلکہ گھنٹوں بعد بھی جب خود سے خوشبو آئے، تو اپنا انتخاب یاد آتا ہے۔
میں دل سے فہیم العود کو سراہتا ہوں۔ اگر آپ واقعی کسی اچھی خوشبو کی تلاش میں ہیں جو شخصیت کو نکھار دے اور دل کو بہلا دے — تو ان کے پرفیوم ضرور آزمائیں۔